کہیں وہ ملے
تو اسے کہنا
کہ لوٹ آؤ
لوٹ آؤ
کہ
کوئی شدت سے
بڑی مدت سے
بڑی محبت سے
تمہارا انتظار کر رہا ہے
لوٹ آؤ کہ
کسی کی باتیں
کسی کی یادیں
کسی کی راتیں
تم بن
بہت ادھوری ہیں
لوٹ آؤ کہ
کوئی تم بن
پل پل
ہر پل
ہر آج
ہر کل
تنہا ہے
لوٹ آؤ
کہ
تمہارے نہ ہونے سے
کسی کی آنکھوں میں نمی
اور
زندگی میں کمی
بہت زیادہ ہے
کہیں ملے تو
اسے کہنا کہ
لوٹ آؤ
بس لوٹ آؤ
Post a Comment Blogger Facebook