تیرے خیال کو دل سے کبھی جدا نہ کروں
تیرے بغیر تو میں سانس بھی لیا نہ کروں
جو تو ملا تو مجھے مشورہ دیا دل نے
کہ اب خدا سے کوئی اور التجا نہ کروں
مجھے یقین ہے کہ سورج کبھی طلوع نہ ہو
جب تیرے نام سے میں دن کی ابتدا نہ کروں
وفا کی راہوں میں رکھ تو دیا ہے میں نے قدم
اب اپنی جان بھی جائے تو میں گلہ نہ کروں۔۔۔۔
Post a Comment Blogger Facebook