0



سُرخ گلاب کے سارے موسم تیرے نام
ہر صبح کا سارا اجالا تیرے نام
تیری یاد کا بہتا دریا میرے لئے
بہتی جھیل میں پھول کنول کا تیرے نام
جتنے بھی خواب اللہ نے میرے نام لکھے ہیں
اُن خوابوں کا ریشہ ریشہ تیرے نام
تیرے بنا جو عمر بیت گئی سو بیت گئی
اب اس عمر کا باقی حصہ تیرے نام

Post a Comment Blogger

 
Top