0

 ،اُسے کہنا
،کہ آج بھی
،کوئی اپنی سانسوں میں
،تیری سانسیں تلاش کرتا ہے
 ،اُسے کہنا
،کہ آج بھی
،کوئی اپنے دل میں
،تیری دھڑکن تلاش کرتا ہے
،اُسے کہنا
،کہ آج بھی
،کوئی اپنے سینے میں
،تیری چاہت کی حرارت تلاش کرتا ہے
،اُسے کہنا
،کہ آج بھی
،کوئی اپنے ہاتھوں پر
،تیرے ہاتھوں کا لمس تلاش کرتا ہے
،اُسے کہنا
،کہ آج بھی
،کوئی ہجر کی راتوں میں
،وصل کے لمحات تلاش کرتا ہے
،اُسے کہنا
،کہ آج بھی
،کوئی اپنی سانسوں میں
،تیری سانسیں تلاش کرتا ہے
....................................

Post a Comment Blogger

 
Top