اپنی خاطر جگے ہو سوئے ہو
اپنی خاطر ہنسے ہو روئے ہو
کس لیے،آج کھوئے کھوئے ہو
تم نے آنسو بہت پیے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب میرے، صرف میرے ہو کے رہو
تم ازل سے دُکھوں کے ڈیرے ہو
چاہے خود کو غموں میں گھیرے ہو
جب سے پیدا ہوئے ہو،میرے ہو
آج کھولیں گے لب سیئے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب میرے، صرف میرے ہو کے رہو
اب مجھے اپنے درد سہنے دو
دل کی ہر بات دل سے کہنے دو
میری بانہوں میں خود کو بہنے دو
مدتوں زخم خود سیئے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب میرے، صرف میرے ہو کے رہو
حُسن ہی حُسن ہو،زہانت ہو
عاشق ہوں میں،تم تو محبت ہو
تم میری بس میری امانت ہو
جی لیے،جس قدر جیئے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب میرے، صرف میرے ہو کے رہو
رہتے ہو رنج و غم کے گھیروں میں
دُکھ کے،آسیب کے بسیروں میں
کیسے چھوڑوں تمہیں اندھیروں میں
تم کو دے دوں گا سب دیے اپنے
تم بہت سال رہ لیے اپنے
اب میرے، صرف میرے ہو کے رہو
Post a Comment Blogger Facebook