0


 بہت تکلیف دیتا ہے کسی کو الوداع کہنا
دکھائی کچھ نہیں دیتا
سنائی کچھ نہیں دیتا
فقط کچھ کپکپاتے لفظ
جو ہونٹوں پر ٹھہر جائیں
اُبھرتی ڈوبتی دھڑکن
اُسے آواز دیتی ہے
کوئی اپنا کہ جس کا نام اپنے دل پہ لکھا ہو
کہ جس کے واسطے دل سے دعائیں ہی نکلتی ہوں
بہت تکلیف دیتا ہے اُسی کو الوداع کہنا
جسے دل میں بسایا ہو
بڑے ہی مان سے جس کو کبھی اپنا بنایا ہو
بہت تکلیف دیتا ہے اُسی کو الوداع کہنا
بہت تکلیف دیتا ہے کسی کو الوداع کہنا

Post a Comment Blogger

 
Top